بدھ 5 اگست 2020 - 17:12
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا لبنان دھماکوں پر گہرے دکھ کا اظہار

حوزہ/اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کٹھن حالات میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کیساتھ انکے غم میں شریک ہیں۔ ربِ کریم زخمیوں کو جلد شفایابی جبکہ سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیروت میں ہونے والے بڑے دھماکوں، قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں شہریوں کے زخمی ہونے کے بارے میں جان کر نہایت رنجیدہ ہوں۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کٹھن حالات میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کیساتھ انکے غم میں شریک ہیں۔ ربِ کریم زخمیوں کو جلد شفایابی جبکہ سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha